ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فرانس:پادری کا گلا کاٹنے والے دوسرے حملہ آور کی شناخت

فرانس:پادری کا گلا کاٹنے والے دوسرے حملہ آور کی شناخت

Thu, 28 Jul 2016 16:46:39  SO Admin   S.O. News Service

پیرس28جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)فرانس نے چرچ پر حملہ کرنے والے دوسرے دہشت گرد کی شناخت کا اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری استغاثہ کے مطابق19سالہ حملہ آور کا نام عبدالمالک نبیل بوتیجان ہے اور وہ گزشتہ جولائی سے شدت پسندوں کی فہرست میں شامل تھا۔استغاثہ نے پہلے حملہ آور کی شناخت دو روز قبل کی تھی، جس کا نام عادل کرمیش ہے۔ فرانس میں پیداہونے والا19سالہ کرمیش سیکورٹی اداروں کے یہاں معروف ہے۔ اس نے2015میں شام کے سفر کی کوشش کی اور جرمنی میں گرفتار کر لیا گیا ، وہ اپنے بھائی کاشناختی کارڈ استعمال کر رہا تھا۔ اسی طرح ایک مرتبہ پھر ترکی میں گرفتار کیا گیا ، اس مرتبہ وہ اپنے ایک عزیز کی شناخت استعمال کر رہا تھا۔داعش تنظیم نے روان شہر کے نزدیک چرچ میں یرغمالیوں کو اپنے قبضے میں رکھنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔تنظیم کے دو ارکان نے نے چرچ میں موجود ایک پادری کو گلا کاٹ کر ہلاک بھی کر دیا تھا۔ 1958ء سے پادری کی ذمہ داری انجام دینے والے جیک ہیمل کی عمر 86برس تھی۔


میرکل اور اوباما کا دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر زور
برلن28جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور امریکی صدر باراک اوباما نے ایک ٹیلی فون گفتگو میں بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جنگ کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ جرمن حکومت کی قائم مقام خاتون ترجمان اُلریکے ڈَیمر نے بتایا کہ اس گفتگو کے دوران اوباما نے گزشتہ چند دنوں کے دوران جرمنی میں ہونے والے تشدد کے پَے در پَے واقعات پر ہمدردی اور افسوس کا بھی اظہار کیا۔ آج جمعرات کو چانسلر میرکل اپنی تعطیلات منسوخ کرتے ہوئے دارالحکومت برلن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرنے والی ہیں، جس میں وہ مہاجرین سے متعلق حکومتی پالیسیوں کے ساتھ ساتھ جرمنی میں پیش آنے والے حالیہ خونریز واقعات کو بھی موضوع بنائیں گی۔


Share: